Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:تحریک انصاف نے پنجاب پولیس کی جانب سے عمران خان کی ہمشیرہ کو ہراساں کرنے کی مذمت کی ہے۔ نعیم الحق کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس حکمرانوں کے مفادات کی حفاظت کرنے والی فورس کا روپ دھارچکی ہے۔ حکمرانوں کا یوم حساب قریب ہے۔
تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے پنجاب پولیس کے اہلکاروں کی جانب سے عمران خان کی ہمشیرہ کوہراساں کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ باوقار خاتون سے پنجاب پولیس کے اہلکاروں کی بدتمیزی انتہائی شرمناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کے کسی بھی مہذب معاشرے میں ریاستی ادارے عوام کی یوں توہین نہیں کرتے۔ پنجاب پولیس عوام نہیں حکمرانوں کے مفادات کی حفاظت کرنے والی فورس کا روپ دھارچکی ہے۔ حکمرانوں کے ہاتھوں عوام کی تذلیل کا یہ سلسلہ فوری بند ہونا چاہئیے۔ نعیم الحق نے کہا کہ مریم نوازکوکس حیثیت سے وزیراعظم کے ہائی پروفائیل پروٹوکول کے ساتھ گھومنے کی اجازت دی گئی ہے؟