ای سی پی کی بلدیاتی انتخابات سے متعلق رپورٹ

شائع 01 جولائ 2016 01:10pm

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے بھی بلدیاتی انتخابات کا حساب کتاب دے دیا ہے۔الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے ایک رپورٹ جاری کی ہے،جس کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں دو لاکھ تریسٹھ ہزارامیدواروں نے حصہ لیا ۔جن کیلئے پچھتر ہزارپولنگ اسٹشنز اوردو لاکھ بارہ ہزار پولنگ بوتھ بنائے گئے،بلدیاتی الیکشنز پر چھ ارب پچیس کروڑروپے سے زائد کے اخراجات آئے۔

ملک بھرمیں ٹرن آوٹ چھیالیس فیصد رہا۔ کراچی میں صرف چھتیس فیصد لوگوں نے ووٹ ڈالاجو ایک لمحہ فکریہ ہے کیونکہ بڑے شہروں میں لوگوں نے کم ووٹ کاسٹ کیا۔رپورٹ میں خواتین کوبلدیاتی عمل سے دور رکھنے کی اطلاعات کی تصدیق اور الیکشن ٹریبونلز کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیا گیا ہے۔

Read Comments