شائع 01 جولائ 2016 01:31pm

دس سب سے دلچسپ ٹیگ ٹیمز

آپ نے ڈبلیو ڈبلیو ای میں کئی بہترین جوڑیوں کو ٹیگ ٹیم کے روپ میں دیکھا ہوگا۔ لیکن دس ٹیم ایسی ہیں جن کے آتے ہی ڈبلیو ڈبلیو ای رنگ تالیوں کے شور سے گونج اٹھتا تھا۔

Paul London and Brayn Kendrick

ڈبلیو ڈبلیو ای کے ٹیگ ٹیم کروزر ویٹ چیمپئینز کے سامنے کشش ثقل کوئی معنی نہیں رکھتی تھی۔

The Rockers

شان مائیکلز اور مارٹی جینیٹی کی جوڑی نے ڈبلیو ڈبلیو ای کے مداحوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا تھا۔

The Usos

سمووان فیملی سے تعلق رکھنے والے جمی اور جے اوسو نے 2015 میں بہترین ٹیگ ٹیم کیلئے سلیمی ایوارڈ حاصل کیا تھا۔ اب بھی ان کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

 American Alpha

ڈبلیو ڈبلیو ای میں نئے قدم جمانے والے جیسن جورڈن اور چاڈ گیبل نے اپنی ایک مضبوط ٹیم قائم کر کے کرٹ ایلنگل کی وراثت کو جاری رکھا ہوا ہے۔

Team Hell No

آپ خود ہی اندازہ لگا سکتے ہیں کہ جس ٹیم  میں ڈینئیل برائن اور کین ہوں وہ کتنی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ اب کی دوستی نے ڈبلیو ڈبلیو ای سٹارز کے دل میں  خوف پیدا کر دیا تھا۔

Los Guerreros

میکسیکن نژاد یہ جوڑی ایڈی اور چاوو کی ہے۔ دوسروں کے سٹائل کو انہی کے خلاف استعمال کرنا ان کی سب سے بڑی خوبی ہے۔

The Dudley Boyz

بوبا رے اور ڈی وون ڈڈلی شائقین کو کرسی سے اٹھنے پر مجبور کر دیتے ہیں۔ نو مرتبہ ٹیگ ٹیم چیمپئین بننے والے اب اپنے دسویں ٹائٹل کو جیتنے کیلئے بیتاب ہیں۔

The Road Warriors

یہ رنگین چہرے والے دیو ہیکل کوئی خاص ایکروبیٹک صلاحیتوں کے حامل تو نہیں ہیں لیکن اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تباہ کر دیتے ہیں۔

The Shield

سیٹھ رولنز کی ذہانت، ڈین ایمبرز کا پاگل پن اور رومن رینز کی طاقت۔ جب شیلڈ کو 'سئیرا، ہوٹل، انڈیا' لاؤد سپیکر پر سنائی دیتا ہے تو سب جان جاتے ہیں کہ کوئی تباہ ہونے والا ہے۔

The Hardy Boyz

جیف اور میٹ ہارڈی اپنے جسموں کو کسی میزائل کی طرح استعمال کرتے ہوئے اپنے مقابل کو دھول چٹانے کے ماہر تھے۔  ہارڈی بوائز سے زیادہ اونچی جگہوں سے شاید ہی کوئی چھلانگ لگا پایا ہو۔

Read Comments