گوادر کی ترقی اور پاک چین اقتصادی راہداری لازم ملزوم قرار

شائع 01 جولائ 2016 04:21pm

کراچی :پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ کا کہنا ہے گوادر کی ترقی اور پاک چین اقتصادی راہداری کی کامیابی لازم و ملزوم ہے ، پاک بحریہ حساس اور اہم سمندری اثاثوں کے دفاع اور تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔

ترجمان بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے گوادر میں قائم ساحلی تنصیبات کا دورہ کیا اور نیوی کی مجموعی آپریشنل تیاریوں اور بندرگاہ کے تحفظ و سلامتی سے متعلق اْمور کا جائزہ لیا۔

نیول چیف کو آپریشنل سرگرمیوں اور سیکیورٹی اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔ اِس موقعے پر ایڈمرل ذکاء اللہ کا کہنا تھا کہ بحریہ ملکی سمندری حدود ، ساحلوں، حساس تنصیبات اور اہم سمندری اثاثوں کے دفاع اور سلامتی کیلئے پْرعزم ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری ساحلی آبادیوں کیلئے انتہائی مفید منصوبہ ہے۔

Read Comments