Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کویت:کویت کے علاقے فروانیہ میں جاں بحق نو میں سے چھ افراد کی تدفین کویت میں اور باقی تین کی میتیں پاکستان لائی جائیں گی۔
میاں چنوں کے علاقے شہید روڈ کے رہائشی محمد آصف اور طارق اپنے اہلخانہ کے ہمراہ طویل عرصے سے کویت کے علاقے فروانیہ میں مقیم تھے۔رمضان المبارک کے دوران گزشتہ رات گھر میں سلنڈر دھماکا ہواجس میں نو افراد جاں بحق ہوگئے۔
ان میں محمد آصف، ان کی والدہ نسرین، اہلیہ اور چار بچے سولہ سالہ عمر، چودہ سالہ جویریہ، بارہ سالہ حمزہ اور چھ سالہ عریج شامل ہیں۔محمد آصف کا بھتیجا اور بھابھی بھی حادثے میں جاں بحق ہوئے۔
آصف اور ان کے خاندان کی تدفین کویت میں ہی ہوگی جب کہ مرحوم آصف کی والدہ، بھابھی اور بھتیجے کی میتیں پاکستان روانہ کردی جائیں گی۔خاندانی ذرائع نے چھہ افراد کی کویت اور تین کی پاکستان میں ممکنہ تدفین کی تصدیق کردی ہے۔