کراچی:پولیس مقابلے کے دوران 2 ملزمان ہلاک

شائع 02 جولائ 2016 05:52am

کراچی:کراچی میں نیوسبزی منڈی کے قریب پولیس مقابلے میں دو ملزمان ہلاک ہوگئے،شہریوں سے فطرہ وصول کرنے والے کالعدم تنظیم کے دو کارندوں سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

کراچی کے علاقے سپرہائی وے نیو سبزی منڈی کے قریب پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی جوابی کارروائی میں دو ملزمان ہلاک اور دو فرار ہوگئے۔

 ادھر ڈیفنس میں رینجرز نے شہری کی شکایت پر فطرہ وصول کرنے والے کالعدم تنظیم کے دو کارندوں کو گرفتارکرلیا۔

 ترجمان رینجرز کے مطابق دونوں ملزمان ایک مسجد کے باہر نمازیوں سے فطرہ وصول کررہے تھے، دونوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

ملزمان کے پاس سے فطرہ کی پرچیاں بھی برآمد ہوئی ہیں جبکہ کورنگی پولیس نے مقابلے کے بعد دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا۔ جن کے قبضے سے موٹرسائیکل،چھینا ہوا موبائل فون اور نقدی برآمد کرلی گئی۔

Read Comments