Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:پاکستان نے بھارتی قیدیوں کی فہرست انڈیا کے حوالے کردی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق حکومت پاکستان نے 518 بھارتی قیدیوں کی فہرست انڈیا کے حوالے کر دی ہیں، ان قیدیوں میں55 سویلین اور 463 مچھیرے ہیں ،یہ فہرست پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر کے حوالے کی گئی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ فہرست پاکستان اور بھارت کے درمیان 21 مئی 2008 کو ہونے والے معاہدے کے تحت دی گئی ہے۔
جس کے مطابق دونوں ممالک سال میں دو بار یکم جنوری اور یکم جولائی کو قیدیوں کا تبادلہ کرتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت بھی نئی دہلی میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر کو اپنی فہرست دے گی۔