ان اداکاروں کے بیچ میں کیا رشتہ ہے؟
شو بز انڈسٹری میں کام کرنے والے مشہور اداکار وں کی پردہ اسکرین سے ہٹ کر بھی ایک زندگی ہوتی ہےجس میں وہ بالکل عام انسان کی طرح کھاتے ،پیتے،رہتے اور دوست بناتے ہیں۔ یقیناً آپ یہ جاننا چاہتے ہوں گے کہ پاکستان کے مشہور و معروف اداکاروں کے دوست کیسے ہوں گے ،کیا کرتے ہوں گے۔ آئیے جانتے ہیں آپ کے پسندیدہ اداکاروں کے بیسٹ فرینڈز کون ہیں ؟ فیصل قریشی،اعجاز اسلم فیصل قریشی اور اعجاز اسلم پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی ضرورت سمجھے جاتے ہیں،دونوں ایک دوسرے کے بہترین دوست ہیں ،اس کے علاوہ دونوں نے ایک ساتھ بہت سے کامیاب سیریلز میں کام کیا ہے جن میں میں اور تم،کس دن میرا ویاہ ہو گا،یاریاں اورمیری ان سنی کہانی وغیرہ شامل ہیں۔ ماہرہ خان،سرمد کھوسٹ ماہرہ خان کسی تعارف کی محتاج نہیں ،ان کا شمار پاکستان کی مقبول ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے،بالکل اسی طرح سرمد کھوسٹ بھی کمال کے ہدایت کار ہیں ،دونوں کی دوستی مشہور ڈرامے 'ہمسفر 'کے سیٹ پر ہوئی تھی،ماہرہ ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کررہی تھیں جبکہ سرمد ڈرامے کے ہدایت کار تھے،اس وقت سےدونوں ایک دوسرے کے بہترین دوست ہیں۔ عائزہ خان،مایا علی،اریج فاطمہ