مالی سال2016 کی تیسری جائزہ رپورٹ جاری

شائع 02 جولائ 2016 08:52am

اسلام آباد:اسٹیٹ بینک نے مالی سال2016 کی تیسری جائزہ رپورٹ جاری کردی،زرعی شعبے کی مایوس کن کارکردگی کے باوجود معاشی ترقی کی رفتار برقراررہی۔

اسٹیٹ بینک کی مالی سال2016 کی تیسری سہ ماہی کی معاشی جائزہ رپورٹ کے مطابق جنوری سے مارچ 2016 کے دوران بیشتر معاشی اشارے مثبت رہے۔

 مہنگائی کی رفتار گذشتہ سال کے مقابلے میں نصف رہی جبکہ مرکزی بینک کے مجموعی ذخائر بڑھ کر 16 ارب دس کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق زرعی شعبے کی مایوس کن کارکردگی کی اہم وجہ کپاس کی پیدوارمیں27 فیصد کمی ہے تاہم اس کے باوجود معاشی نمو کی رفتار برقرار رہی توانائی اورامن اومان کی بہتر صورتحال کے باعث صنعت اورخدمات کے شعبوں میں بہتری آئی۔

 صنعتی ترقی کی شرح 6.8 فیصد رہی رپورٹ میں کہا گیا کہ  سرمایہ کاری و برآمدات میں کمی، ترسیلات زر میں سست روی سمیت معیشت کو اہم چیلنجز کا سامنا ہےجنہیں اصلاحات کےذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے ۔

Read Comments