مریم نواز کیخلاف بیان ،عمران خان سے معافی کا مطالبہ

شائع 02 جولائ 2016 01:54pm

اسلام آباد:وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حقائق سامنے آجانے کے بعد عمران خان اخلاقی اور اسلامی اقدار کو پیش نظر رکھتے ہوئے مریم نواز سے معذرت کریں۔

اپنے ایک بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ بغیر تصدیق کے مریم نواز کے بارے میں بیان دینا افسوسناک ہے، حقائق سامنے آنے پرعمران خان کو مریم نواز سے معذرت کرنی چاہیے،عمران خان سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں، ذمہ داری کا مظاہرہ کرناچاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سنی سنائی بات پر تحقیق کے بغیر رد عمل ظاہر کرنا عمران کی عادت ہے، کیا عمران اس جماعت کیخلاف احتجاج کا اعلان کرینگے؟اسحاق ڈار نے کہا کہ مریم نواز قوم اور ہم سب کی بیٹی ہیں، عمران خان کچھ وقت اپنی بیٹی کیساتھ بھی گزارا کریں، بیٹی کے ساتھ وقت گزاریں گے تو بیٹوں کے وقار اور پیار کا اندازہ ہوگا۔

Read Comments