دھرنے سے سبق سیکھ لیا ،اب بہتر پرفارم کرینگے ،عمران خان

شائع 02 جولائ 2016 04:26pm

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ دھرنے سے سبق سیکھ لیا ،اب بہتر پرفارم کرینگے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں ن میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ پی ٹی آئی چیف کا کہنا تھا کہ پاناما پیپرزپرعدالت بھی جائیں گے اورالیکشن کمیشن بھی۔انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن کے خلاف ہرصورت تحریک چلائیں گے تاہم دھرنے سے سبق سیکھ لیا اب بہترپرفارم کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل عمران خان نے ٹی او آرز کمیٹی پر متعدد بار عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ ٹی او آرز پر پارلیمانی کمیٹی نے ان کو مایوس کیا ہے جبکہ گزشتہ روز بھی پریس کانفرنس میں انہوں نے حکومت کو کرپشن پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

Read Comments