پی پی رہنماوں کا بلاول بھٹو کی زیر صدارت اہم اجلاس

شائع 02 جولائ 2016 04:29pm

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماوں کا بلاول بھٹو کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا ۔

اجلاس میں پاناما پیپرز و ٹی او آرز سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا ۔اجلاس میں غور کیا گیا کہ پاناما لیکس پر تحریک انفرادی طور پر چلائی جائے یا اس میں دیگر جماعتوں کو بھی شامل کیا جائے ۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قمر لزمان کائرہ نے کہا کہ اپوزیشن متحد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ بھی پیپلز پارٹی سب جماعتوں کو ساتھ لے کر چلے گی۔ اس سے قبل بلاول بھٹو بھی وزیر اعظم نواز شریف کو پاناما پیپرز پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں اور ان کے لہجے میں دن بدن تیزی آتی جارہی ہے ۔

Read Comments