افغانستان میں استحکام پاکستان کے مفاد میں ہے ،راحیل شریف

شائع 02 جولائ 2016 05:30pm

راولپنڈی :پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ افغانستان میں استحکام پاکستان کیلئے سودمند ہے ۔پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے امریکی سینیٹر مکین سمیت دیگر ارکا ن نے راولپنڈی میں جی ایچ کیو میں ملاقات کی ۔

ملاقات میں خطے میں سیکیورٹی صورتحال ،دہشت گردی کیخلاف جنگ ،بارڈر منیجمنٹ سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات میں راحیل شریف نے پاکستان افغانستا ن کے درمیان بہتر تعلقات کو خطے کے امن اور سیکیورٹی کیلئے اہم قرار دیا ۔

اس موقعے پر جنرل راحیل شریف نے وفد کو خطے میں امن کی صورتحال اور پاکستان کو درپیش دیگر چیلجز سمیت دیگر معاملات سے بھی وفد کو آگاہ کیا ۔اس سے قبل امریکی ایلچی رچرڈ اولسن نے بھی جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی ۔ملاقات میں افغانستان کے تناظر میں سیکیورٹی معاملات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

Read Comments