Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
ہری پور:تربیلا ڈیم کے توسیعی منصوبے میں کام کے دوران شٹرنگ گرنے سے 3 چینی انجئینرز سمیت 5 افراد جاں بحق اور 41 زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق تربیلا ڈیم کے توسیعی منصوبے پر کام کے دوران مزدور چینی انجنئیرز کی نگرانی میں چھت پر شٹرنگ کر رہے تھے کہ اچانک شٹرنگ گر کرزمین بوس ہوگئی جس کے نتیجے میں چینی انجنئیرز سمیت متعدد افراد ملبے تلے دب گئے ۔
واقعہ کے بعد امدادی کارروائیوں میں 3 چینی اور 2 پاکستانیوں کی لاشوں کو نکال لیا گیا۔ آج صبح ملبے تلے دبے 13 زخمیوں کو نکال کراسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
ملبے تلے سے نکالے جانے والے زخمیوں کی تعداد 41 ہو گئی ہیں جو کہ سی ایم ایچ غازی اور ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر اسپتال صوابی میں زیر علاج ہیں۔ جائے وقوع پرامدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔