Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے چترال میں سیلابی صورتحال پرتشویش کا اظہارکرتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کو سیلاب زدہ شہریوں کے جان ومال اور سلامتی کیلئے اقدامات کی ہدایت کردی۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے چترال میں سیلاب پر اظہار تشویش کرتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کوفوری متحرک ہونے کی ہدایت کی ہے ۔
عمران خان نے صوبائی حکومت کو مقامی آبادی کے تحفظ کیلئے اقدامات کی بھی ہدایت کی ہے ۔
عمران خان نے کہاکہ سیلابی ریلے کی زد میں آنے والے شہریوں کی جان ومال اورسلامتی کیلئے فکرمند ہیں۔مصیبت میں گھرے شہریوں کی سلامتی پرکوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔