Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کوئٹہ:رواں سال فاٹا سے پہلا پو لیو کیس سامنے آگیا۔ شمالی وزیر ستان کے 2 سالہ بخت اللہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق ،ملک میں رواں سال فاٹا سے پہلا پولیو کیس سامنے آگیا۔ پولیو سے متاثرہ کیس شمالی وزیر ستان میں رپورٹ ہوا ہے ۔
شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے 2 سال کے بچے بخت اللہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق شمالی وزیر ستان کے جس علاقے سے پولیو کیس سامنے آیا ہے وہ دور دراز علاقہ ہے۔جس کی وجہ سے وہاں انسداد پولیو کی ٹیموں کی رسائی نہیں ہوئی تھی اور متاثرہ بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم رہ گیا تھا۔