پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ ادکارہ ماہرہ خان نے دوسری شادی کی خبر سنا کر مداحوں کو حیران پریشان کردیا۔
جی ہاں آپ نے بالکل ٹھیک سنا ماہرہ خان اس سال کے آخر یا اگلے سال کی ابتداء میں دوسری بار شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہی ہیں۔
ماہرہ کے بقول :'میں کسی کو پسند کرنے لگی ہوں،لہٰذا میں اس سے کہنا چاہتی ہوں کہ میں اس سے بہت پیار کرتی ہوں ،اس کا جواب آتے ہی ہم شادی کرلیں گے'۔
انہوں نے نوجوانوں کو پیغا دیتے ہوئے کہا کہ:'اگر آپ کسی سے محبت کرتے ہیں تو اسے فوراً کہ دیں ،کہیں ایسا نہ ہو کہ آپ کو ساری عمر پچھتانا پڑجائے'۔
ماہرہ نے فی الحال اپنے ہونے والے شوہر کا نام اور تصویر ظاہر نہیں کی ہے،لیکن بہت جلد وہ اپنے مداحوں کو اس بارے میں بتائیں گی۔
واضح رہے کہ ماہرہ خان اور سابقہ شوہر(علی عسکری) کے درمیان 2012 میں علیحدگی ہوئی تھی،دونوں کا ایک بیٹا اذلان بھی ہے،جو اب ماہرہ کے ساتھ ہی رہتا ہے۔
ماہر ہ خان کے مینیجر نے ان کی دوسری شادی کی خبر کی ترید کرتے ہوئے کہا کہ یہ افواہ جھوٹی اور بے بنیاد ہے ،ماہرہ کسی سے شادی نہیں کرر ہیں ۔
بشکریہ:اسٹائل ڈاٹ پی کے