ممبئی:پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے مایا ناز اداکار عدنان صدیقی نے شاہ رخ خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس عمر میں شاہ رخ کی جگہ نہیں لے سکتے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران عدنان صدیقی کا بھارتی ادکاروں کے بارے میں کہنا تھا کہ میں عمر کے اس حصے میں ہوں جہاں شاہ رخ خان،اکشے کما راور سلمان خان جیسے اداکاروں کی جگہ نہیں لے سکتا۔
ان اداکاروں کو پاکستان میں بہت پسند کیا جاتا ہے، مجھے یقین ہے ان کےجیسی ادکاری نہیں کر سکوں گا۔
لیکن بولی وڈ کے وہ اداکار جو کمرشل اداکاری سے زیادہ سنجیدہ ادکاری کیلئے مشہور ہیں جیسے عرفان خان ،نواز الدین صدیقی،کے کے مینن اور منوج باجپائی وغیرہ میں ان لوگوں کا فارمولا اپنا کر بولی وڈ میں جگہ بنا سکتا ہوں۔
ان کا مزید کہنا تھا ان اداکاروں کے نقش قدم پر چل کر بولی وڈ میں اپنے آپ کو منوا سکتا ہوں ۔
واضح رہے کہ عدنان بہت سے کامیاب پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں ،جن میں میرے قاتل میرے دلدار،کیسی یہ قیامت ،روبرو اور رسوائیاں قابل ذکر ہیں ۔
یہ ڈرامے بھارت میں بھی بیحد پزیرائی حاصل کر چکے ہیں ،عدنان بولی وڈ میں اپنے کامیاب سیریلز کی بدولت ایک جانا پہچانا چہرہ بن چکے ہیں ،یہ ہی وجہ ہے کہ انہیں بولی وڈ سے فلموں کی پیشکش کی جارہی ہے۔