Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
چترال:چترال میں طوفانی بارشوں کے باعث سیلابی ریلے میں 55 افراد بہہ گئے، پرونشل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نے 29 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی،26 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
ترجمان پی ڈی ایم اے لطیف اللہ کے مطابق، خیبر پختونخوا میں مون سون کی بارشوں سے چترال کے علاقے ارسون کو نقصان پہنچایا ہے ۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق ،سیلابی ریلے میں 55 افراد کے بہہ گئے ہیں ، جس میں سے 29 افراد کی لاشیں مل گئیں جبکہ 26 کی تلاش جاری ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق، سیلاب کے باعث 19 مکانات تباہ ہوگئے جبکہ 27 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔
ترجمان کے مطابق ،چترال کی ضلعی انتظامیہ اور ڈی ڈی ایم یو چترال کے اہلکاروں نے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں جس میں 50خاندانوں کو خیمے ،کمبل اور غذائی اشیاءتقسیم کر دی ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے ساتھ پاک فوج ،چترال اسکاﺅٹس اور پولیس بھی ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں، صوبائی حکومت نے چترال کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے ۔