حج کرپشن کیس:حامد سعید کی سزا معطلی اورضمانت کی درخواست مسترد

اپ ڈیٹ 04 جولائ 2016 07:54am

اسلام آباد :اسلام آباد ہائیکورٹ نے حج کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیرحامد سعید کاظمی کی سزا معطلی اورضمانت کی درخواست مسترد کردی ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس انورخان کاسی نے سابق وفاقی وزیرحامد سعید کاظمی کی جانب سے دائردرخواست پرفیصلہ سناتے ہوئے درخواست ضمانت مسترد کی ۔ سابق وزیرمذہبی امورنے عید سے قبل رہائی کی استدعا کی تھی ۔

 اسپیشل جج سنٹرل نے حج کرپشن کیس میں حامد سعید کاظمی کو12سال کی قید کی سزا سنائی تھی ۔

سابق وفاقی وزیرحامد سعید کاظمی نے فیصلے کواسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا ۔ عدالت عالیہ نے درخواست پر فیصلہ 29 جون کومحفوظ کیا تھا ۔

Read Comments