کراچی:بوائلر پھٹنے سےبرف خانےکی چھت گر گئی،6مزدور جاں بحق

شائع 04 جولائ 2016 09:01am

کراچی:کراچی کے علاقے نیو کراچی صبا سینما کے قریب بوائلر پھٹنے سے برف خانے کی چھت گرگئی ، حادثے میں 6 مزدور جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے ۔ جائے حادثہ پر ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے ۔

آج نیوز کے مطابق،نیو کراچی میں واقع برف خانے میں نصب بوائلر صبح 8 بجے اچانک پھٹ گیا برف خانے کی چھت اور دیواریں منہدم ہو کر کام کرتے مزدروں پر آگریں۔ جاں بحق مزدوروں میں 3 کی شناخت رفیق ، شریف اور ذوالفقار کے ناموں سے ہو گئی ۔

واقعے کے فوری بعد علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ امدادی کارروائی شروع کی۔ انتظامیہ ایک گھنٹہ بعد جائے وقوع پر پہنچی اور بھاری مشینری طلب کرکے ملبے کی صفائی کا کام شروع کر دیا، خدشہ ہے ملبے تلے مزید افراد بھی موجود ہو سکتے ہیں۔

واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق، ملبے میں کسی زندہ شخص کی موجودگی کے خدشے کے سبب کارروائی سست روی سے کی جا رہی ہے ، ملبہ کلیئر کرنے میں وقت درکار ہوگا ۔

Read Comments