Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
وانا:جنوبی وزیرستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث وانا، ٹانک میں شاہراہ گومل زام روڈ گزشتہ 2روز سے بند ہے، عید کیلئے آبائی علاقوں کو جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔۔
جنوبی وزیرستان میں گذشتہ روز بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کے باعث وانا ،ٹانک مین شاہراہ گومل زام ڈیم بند ہے۔
روڈ کی بندش کے باعث عید کے لیے آبائی علاقوں کو جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ لوگوں نے روڈ کو کھولنے کا مطالبہ کیا جبکہ پولٹیکل انتظامیہ نے خاموشی اختیار کرتے ہوئے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔