ایک وقت تھا جب بھارتی ٹی وی چینلز پر ڈراؤنے شوز کا راج تھا۔ 90 کی دہائی میں تمام عمر کے افراد ان سے محظوظ ہوتے تھے۔ ایسے ہی آٹھ بہترین ہارر شوز درج ذیل ہیں۔
آہٹ
سونی انٹرٹینمنٹ سے نشر ہونے والے اس شو نے 1995 میں شروعات کی اور 550 اقساط کامیابی کے ساتھ پوری کیں۔
زی ہارر شو
بچوں کا پسندیدہ یہ پروگرام زی ٹی وی سے نشر ہوتا تھا۔ اس شو میں چار سے پانچ ایپی سوڈ پر مشتمل سسپینس اور ڈراؤنی کہانیاں دکھائی جاتی تھیں۔
وہ
ہدایت کار آشوتوش گوواریکر نے یہ پروگرام 90 کی دہائی میں شروع کیا۔ اس شو میں شیطانی طاقتوں کو دکھایا جاتا تھا جو بچوں کو اغواء کرتی تھیں۔
ششششش پھر کوئی ہے
بچوں کا پسندیدہ یہ پروگرام تخیلاتی کرداروں پر مشتمل تھا۔ اس پروگرام میں گھروں سے بھوتوں کو نکالتے اور قید کرتے ہوئے دکھایا جاتا تھا۔
سٹرڈے سسپنس
زی ٹی وی سے شروع ہونے والا یہ سسپنس پروگرام 1998 میں نشر ہونا شروع ہوا۔ ہفتے کی رات کو نشر ہونے والے اس پروگرام میں الگ الگ کہانیاں دکھائی جاتی تھیں۔
رات ہونے کوہے
اس پروگرام کا نام سنتے ہی ایک سنسنی سی محسوس ہوتی تھی۔ 'سہارا ون' سے نشر ہونے والے اس پروگام نے بہت زیادہ کامیابی حاصل کی تھی۔
کیا حادثہ کیا حقیقت
ایکتا اور شوبھا کپور کے پروڈکشن میں بننے والا یہ شو ایک تھرلر ٹی وی شو تھا جس کی کہانی ایک لڑکی کے کردار کے گرد گھومتی ہے جسے ایک انجان آدمی مارنے کی فراق میں رہتا ہے۔
بشکریہ ٹائمز آف انڈیا