شائع 04 جولائ 2016 02:18pm

میرے بچے ہندوستانی پیدا ہوں گے، عدنان سمیع

نئی دہلی: عدنان سمیع کے مداح ہفتے کے روز عدنان سمیع کے دہلی میں چار سال بعد ہونے والے کانسرٹ کے حوالے سے کافی پر جوش تھے۔لیکن  عدنان سمیع خود بھی اپنی حاصل کردہ نئی بھارتی شہریت کے حوالے سے کافی پرجوش لگے۔بھارتی شہریت ملنے کے بعد ہونے والے کانسرٹ سے پہلے سابقہ پاکستانی گلوکار کا کہنا تھا کہ باوجود اس کے کہ وہ کافی عرصہ بھارت میں رہے ،بالآخر شہری ہوجانے کا ان پر زبر دست اثر پڑا ہے۔

کیا بھارتی شہریت ملنے کے بعد آپ کی زندگی بدل گئی ہے؟

عدنان سمیع: میں سمجھتا ہوں یہ ہونے کا ایک زبردست نفسیاتی احساس ہے۔اس کو بیان کروں تومثال کے طور پر، اس صبح میں نے میونخ سے اڑان بھری ، میں دہلی میں لینڈ کر رہا تھا تو سٹیورڈ نے کہا سر ، یہ لیجیئے۔ میں نے پوچھا یہ کیا ہے؟ اس نے کہا غیر بھارتیوں کیلئے فارم ہے۔ میں نے کہا، مجھے اس کی ضرورت نہیں۔ اور اس سے مجھے   ناقابل یقین احساس ہوا۔

جیسے گزشتہ دنوں میں گو امیں تھا، میں گوا کئی بار گیا ہوں ۔ لیکن جب شہریت حاصل کرنے کے بعدمیں نے اسے دیکھا ، میں نے سوچا، یہ خوبصورت جگہ ہے، یہ مجھ سے ہے اور میں اس سے ہوں۔میں ہر چیز کو اپنائیت کی نظر سے دیکھ رہا ہوں۔

کیا اپنائیت کا احساس دہلی میں بھی پروان چڑھتا ہے؟

دہلی بہت اسپیشل ہے، یہ وہ جگہ ہے جہاں میری زندگی نے بڑا موڑ لیا۔مثال کے طور پرصبح ایئر پورٹ پر ایک بھارتی جھنڈا تھا، میں اسے دیکھتا ہواگزرااور اپنے آپ سے کہا، ایک دن اپنے بچوں کو اس سب کے پیچھے کی کہانی سناؤں گا۔ انشاء اللہ وہ ہندوستانی پیدا ہوں گے۔لیکن انہیں یہ سب نہیں پتا ہوگا کہ یہ سب کیسے ہوا۔ اور میں انہیں یہ سب کم تر نہیں سمجھنے دونگا۔

آپ کے بچوں کی قومیت بہت طویل ہوگی پاکستانی افغانی ماں باپ کے انڈین جرمن  بچے

ان کے پاس یہ متعدد قومیتیں ہوں گی،لیکن انڈیا کی تقسیم 1947 میں ہوئی ۔ وہ دیسی جرمن بچے ہوں گے۔

بشکریہ بومبے ٹائمز

Read Comments