پاکستان کی ڈھاکا حملے میں ملوث ہونے کے الزامات کی سختی سے تردید

شائع 04 جولائ 2016 05:14pm

اسلام آباد:پاکستان نے ڈھاکا حملے میں ملوث ہونے کے الزامات کی سختی سے تردید کردی،ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بنگلادیشی وزیراعطم کے مشیرگوہررضوی بھی الزامات کی نفی کر چکے ہیں۔الزامات لگانے سے بھارتی بدنیتی ثابت ہوگئی۔

ڈھاکا میں ہونے والی دہشتگردی میں پاکستان کے ملوث ہونے کے  الزامات درست نہیں۔ترجمان دفترخارجہ نے بھارتی میڈیا کی جانب سے مشیر گوہررضوی کے جاری کردہ بیان پرردعمل ظاہرکردیا۔نفیس زکریا نے کہا کہ بھارتی میڈیا میں اس حوالے سے خبریں افسوسناک اورغیرذمہ دارانہ ہیں ۔

 ترجمان کا کہنا تھا کہ بنگلادیشی وزیراعظم کے مشیرگوہررضوی کا بیان بھارتی الزامات کی نفی کرتا ہے۔ پاکستان پرالزام عائد کرنے سے بھارتی بدنیتی ثابت ہوگئی ۔ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ گوہررضوی نے گزشتہ روزبنگلادیش میں پاکستانی ہائی کمشنرسے رابطہ کیااوربتایا کہ بھارتی میڈیا میں ان سے منسوب بیان جھوٹا ہے۔

Read Comments