شائع 04 جولائ 2016 05:50pm

پریانکا نے کیا آئٹم سانگ کیلئے بھاری معاوضہ وصول

نئی دہلی:پریانکا چوپڑا نے فلم فئیر ایوارڈ شو میں اپنی ہی فلم باجی راﺅ مستانی کے گانے 'پنگا' پر ڈانس کرنے کیلئے 2 کروڑ معاوضہ لے لیا۔

 پریانکا اپنے کام کی بدولت ہالی ووڈ اور بولی وڈ میں بیک وقت کام کر رہی ہیں اور اپنے امریکی شو اور بولی وڈ فلموں میں توازن برقرار رکھنے کیلئے بھی کوشاں ہیں۔

 پریانکا اس وقت 9 کروڑ روپے ایک فلم کا معاوضہ لے رہی ہیں ۔ اس سے قبل پریانکا آسکر ایوارڈ کی میزبانی کے فرائض بھی سر انجام دے چکی ہیں۔

بشکریہ ٹائمز آف انڈیا

Read Comments