Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
مردان:مردان کے خواجہ گنج بازار میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں پولیس اہلکار سمیت گیارہ افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مردان کے علاقے خواجہ گنج بازار میں شدت پسندوں نے جنرل اسٹور کے سامنے بارودی مواد نصب کر رکھا تھا جو زور دار دھماکے سے پھٹا ، دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت گیارہ افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں 800 گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا ،واقع کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی۔