چکن سیخ کباب رول
:اجزاء
قیمہ آدھا کلو
نمک حسب ذائقہ
پیاز 1 عدد درمیانی
پسی کالی مرچ 1 چائے کا چمچ
چھوٹی الائچی 4 عدد
بھنے چنے 2 کھانے کے چمچ
سویا سوس 2 کھانے کے چمچ
پسی لال مرچ 2 کھانے کے چمچ
ڈبل روٹی سلائس 2 عدد
انڈہ 1 عدد
ہرا دھنیا آدھی گھٹی
تیل حسب ضرورت
:ترکیب
٭ قیمے میں پیاز، کالی مرچ، سفید زیرہ، چھوٹی الائچی، چنے اور ڈبل روٹی کے سلائسز ملاکر پیس لیں۔
٭ پھر نمک ، سویا سوس، پسی لال مرچ، ہرا دھنیا، ہری مرچیں اور انڈہ ڈال کر اچھی طرح ملالیں۔
٭ دو کھانے کے چمچ قیمے کا آمیزہ لےکر سیخ پر رکھ کے دبا چار سے پانچ لمبے کباب بنالیں اور دس منٹ کےلیے فریج میں رکھ دیں۔
٭ کبابوں کو 1 سے 2 منٹ کیلئے چولہے پر سینک لیں۔
٭ پھر پین کو درمیانی آنچ پر 2 سے 3 منٹ کےلیے گرم کرکے اس میں ہلکا سا تیل لگالیں اور کبابوں کو سیخ سے نکال کر پین میں فرائی کرلیں۔
٭ پھر پراٹھے پر سیخ کباب، ہری چٹنی اور پیاز لگاکررول بنالیں ۔
آپ کے مزیدار سیخ کباب رول تیار ہیں۔