سیاسی جماعت کی جانب سے اشتعال انگیز بیانات امن کیخلا ف قرار

شائع 05 جولائ 2016 01:16pm

کراچی :رینجرزترجمان نے کہاہے کہ سیاسی جماعت کی قیادت کی جانب سے اشتعال انگیز تقاریراوربیانات امن کے خلاف ہیں۔

رینجرزنے سیاسی جماعت کی بیرون ملک مقیم قیادت کی تقاریراوربیانات کی مذمت کرتے ہوئے اسے امن کے خلاف قراردیا۔ رینجرزکے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تقاریر میں ایک خاص گروہ اورطلباء کوریاستی اداروں،صحافتی اداروں،تاجروں اور فنکاروں پرحملے کرنے کیلئے اکسایا گیا تاکہ بدامنی ہو۔

رینجرزترجمان کا کہنا ہے کہ جنہیں دھمکی دی گئی ہیں انہیں بھرپورسیکیورٹی فراہم کی جائے گی جبکہ تمام شاپنگ سینٹرزاورمیڈیا ہاوٴسزکوخصوصی سیکیورٹی دی جارہی ہے۔ ترجمان کاکہنا تھا کہ جہاں بھی مزید سیکیورٹی دستوں کی ضرورت ہورینجرز اورپولیس سے رابطہ کیا جائے۔بیان میں عوام سے مشکوک افراد کی گرفتاری کیلئے سیکیورٹی اداروں کی مدد کرنے کی اپیل کی گئی جس کیلئے شہری رینجرزہیلپ لائین ڈبل ون زیروون پرایس ایم ایس اورکالزکے ذریعے اطلاع دے سکتے ہیں۔

Read Comments