کراچی :جیلوں سے چارسو چوبیس قیدی رہا

شائع 05 جولائ 2016 01:22pm

کراچی :عیدالفطرکے موقعے پرکراچی کی جیلوں سے چارسوچوبیس قیدیوں کورہا کردیاگیا۔

قیدیوں کوعدالتی حکم اورآئی جی جیل کے معافی دینے پررہاکیا گیا۔ کراچی سینٹرل جیل سے سات سزایافتہ قیدیوں سمیت ایک سوبارہ قیدی رہائی پانے والوں میں شامل ہیں جبکہ زنانہ جیل سے تین قیدیوں کورہاکیاگیا۔ بچہ جیل سے ایک سزایافتہ قیدی سمیت بیس قیدیوں کو رہا کیا گیا۔

Read Comments