Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی :عید کا اعلان ہوتے ہین کراچی میں بازاروں اورشاپنگ سینٹرزمیں رش بڑھ گیا ہے۔ پہلے ہی شہریوں نے آج سے عیدکی تعطیلات کے آغاز پرشہریوں کی بڑی تعدادنے مارکیٹوں کا رخ کرلیا۔
رات کے اندھیروں میں توکہیں دن کے اجالوں میں شاپنگ زوروشورسے جاری۔آج سے عیدتعطیلات کے آغازکے سبب دوپہرمیں بھی خریداروں کا ہجوم امڈآیا۔کہیں آج ہی چاند رات نہ ہوجائے اس خیال نے شہریوں کوکڑی دھوپ میں بھی بازاروں کے چکرلگوائے۔کسی کومیچنگ سینڈلز کی فکرتوکسی کومیچنگ دوپٹے اورچوڑیوں کی ٹینشن۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ شام کے اوقات میں خاصا رش رہتاہے اوراگرچاندرات ہوگئی توپھرشاپنگ کرنا آسان نہیں ہوگا۔اسلئے دن کے اوقات میں ہی شاپنگ کو ترجیح دی۔