Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کی ہر شکل کی مذمت کرتا ہے، دہشت گردوں کا نہ کوئی مذہب ہوتا ہے نہ ملک اور نہ ہی ان کی کوئی پہچان یا شناخت ہوتی ہے۔
دفترخارجہ کے ترجمان نے آج نیوز سے خصوصی بات چیت کی اور کہا کہ سعودی عرب میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں عالمی برادری کی درخواست پر پاکستان تعاون فراہم کرنے کو تیار ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ سعودی عرب میں پاکستانیوں کی خیریت کے بارے میں معلومات جمع کی جارہی ہیں اور اس حوالے سے سعودی حکام سے رابطے میں ہیں۔