Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے ایف آئی اے میں پولیس افسران کی تعیناتی پر ازخود نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل اور ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو چودہ جولائی کیلئے نوٹسزجاری کردیے۔
چیف جسٹس نے پولیس افسران کی ایف آئی اے میں تبادلہ اورتعیناتی پرازخود نوٹس لے لیا، ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق ازخود نوٹس ایف آئی اے افسران کی مختلف درخواستوں پرلیا گیا،افسران کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کیلئے تجربہ کار اور تربیت یافتہ افرادی قوت درکارہے۔
پولیس آفیسرز کی تعیناتی ادارے اور افسران دونوں کے ساتھ ناانصافی ہے، اس کے ساتھ سپریم کورٹ کے حکم کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے۔ سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت چودہ جولائی کو مقررکرتے ہوئے اٹارنی جنرل اور ڈائریکٹرجنرل ایف آئی اے کو نوٹسز جاری کردیے ہیں۔