Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
وزیراعظم نوازشریف نے عید کے موقع پر دفاع وطن میں مصروف پاک فوج کے جوانوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ قوم کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے جذبے کو سلام پیش کرتی ہے۔ میں اپنی عید کی خوشیاں انہی فوجی جوانوں کے نام کرتا ہوں۔
وزیراعظم نوازشریف نے عید تو وطن میں نہ منائی،لیکن اس موقع پر قوم کی یاد اور پاک فوج کے جوانوں کی قربانیاں نہیں بھولے۔قوم کے نام اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ عید الفطر مسلمانوں کیلئے خوشی اور تشکرکادن ہے۔
انہوں نے کہا کہ فوج سمیت تمام سیکیورٹی ادارےدفاع وطن میں مصروف ہیں، میں اپنی عید کی خوشیاں ان جوانوں کے نام کرتاہوں،وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمارےجوانوں کوہرمحاذپرکامیابی عطاکرے۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے جذبے کو سلام پیش کرتی ہے۔