عید کے موقع پر وزیراعظم کو موجودہوناچاہیے تھا،خورشید شاہ

شائع 06 جولائ 2016 09:26am

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عید کے موقع پر وزیراعظم کو موجودہوناچاہیے تھا۔ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اطراف دھماکےکرنے والے کافر ہیں۔

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عید کا مطلب یہ ہے کہ اپنوں میں موجود ہونا چاہیے ۔حکمران ملک سے باہر ہیں۔ دو روز پہلے اسحاق ڈار کو جو کہا وہ ہی انہوں نے مجھے بتایا۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں دھماکے کافروں نے کیے ہیں ان کفار کو مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حرمت کا احساس نہیں اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھاکہ حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ عید کے بعد اجلاس میں کیا جائے گا۔ مجھے ابھی نہیں ہے کہ احتجاج کے حوالے سےکیا پالیسی وضع کی گئی ہے۔ ڈیڑھ مہینے سے وزیراعظم باہر ہیں حکومت کی ٹوکن پر بزنس بھی یہاں نہیں اس طرح حکومت نہیں چلتی۔

Read Comments