Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
انقرہ:ترکی کے صدر طیب اردوگان نے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دینے کا انوکھا انداز اپنایا اور ایک ساتھ بارہ زبانوں میں ٹوئٹر پر پیغام دیئے ۔
دنیا بھر کے مسلمان عید کے پر مسرت موقع پر ایک دوسرے کو مبارکباد دینے میں مصروف ہیں۔ وہیں ترکی کے صدر طیب اردوگان نے کچھ دلچسپ انداز اپنایا۔
ترک صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کردش،روسی،انڈونیشین،فرنچ،ہسپانوی،جرمن زبان سمیت بارہ زبانوں میں تمام مسلمانوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی اور کہا کہ امید کرتا ہوں کہ یہ عید تمام انسانوں کیلئے ڈھیروں خوشیاں لائے گی۔