مردان:تیز بارش سے مکانات کی چھتیں گرگئی، 4افراد جاں بحق

اپ ڈیٹ 07 جولائ 2016 07:53am

مردان :مردان کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کے باعث مکانات کی چھتیں گرنے سےماں اور بیٹی سمیت 4افراد جاں بحق جبکہ 3زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کےمطابق ،جمعرات کے روز مردان اورگردونواح میں تیز بارش کے باعث تحصیل تخت بائی کے علاقے پیرصدومیں مکان کی چھت گرنے سے 6 سالہ بچی مناہل جاں بحق اور 13 سالہ صمد کو ملبے سے نکال کر مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ۔

 مردان کے علاقے شیرگڑھ میں مکان کی چھت گرنے سے 2افراد جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے ،گاؤں کہندر میں بارش کے باعث دیوارگرنے سے خاتون جاں بحق ہوگئی ۔

ریسکیوٹیموں نے ملبے تلے دبے افراد کو فوری طور پر نکال کر قریبی اسپتال میں طبی امداد کیلئے منتقل کردیا گیا ہے۔

Read Comments