Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے عید کے موقعے پر کشمیری قیادت کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت کے قابض فوج نے عید کے مقدس دن پر بھی مقبوضہ کشمیر میں کشمیری قیادت کو گرفتار کرلیا۔ کشمیری قیادت کو گرفتار کئے جانے پر سخت تحفظات ہیں۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا احترام یقینی بنائے۔ مشیر خارجہ نے عالمی برادری سے کشمیری قیادت کی گرفتاریوں کا نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔