اپ ڈیٹ 08 جولائ 2016 07:22am

شاہ رخ خان نے عید منائی کچھ الگ انداز سے

ممبئی:بولی وڈ کے شہنشاہ شاہ رخ خان کی ہر بات نرالی ہوتی ہے،چاہے وہ فلم کی شوٹنگ ہو یا عید کا جشن ،شاہ رخ کی ہربات میڈیا کوریج کا حصہ بن جاتی ہے۔

ہر سال عید کے موقعے پر کنگ خان کے دیوانے ان کے گھر' منت 'کے باہر اپنے پسندیدہ اسٹار کو 'عید مبارک' کہنے پہنچ جاتے ہیں اور شاہ رخ بھی نہایت گرمجوشی کے ساتھ اپنے دیوانوں کا استقبال کرتے ہیں۔

اس سال بھی ہزاروں کی تعداد میں مداح انہیں عید کی مبارک باد دینے پہنچے تاہم اس بار ایک پیاری سی تبدیلی دیکھنے میں آئی،شاہ رخ  کے ساتھ ان کے چھوٹے بیٹے ابراہم بھی اپنے والد کے مداحوں کو عید کی مبارک باد دیتے نظر آئے۔

آئیے دیکھتے ہیں۔

شاہ رخ خان اپنے  بنگلے'منت ' کے باہر مداحوں کو دیکھ کر مسکرا رہے ہیں۔

شاہ رخ اور ابراہم سفید کرتے میں بالکل ایک جیسے لگ رہے ہیں،ابراہم والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے لوگوں کو سلیوٹ کر رہے ہیں۔

Read Comments