شائع 08 جولائ 2016 02:21pm

ہالی ووڈاینی میٹڈ فلم سنگ کا ٹریلر ریلیز

نیویارک :انسان ہی نہیں اب تو جانور بھی دولت مند ہونے کیلئے پر تول رہے ہیں ، یہ کہانی ہے ہالی ووڈ اینی میٹڈ فلم سنگ کی، جس کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ فلم اکیس دسمبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

ہالی ووڈ اینی میٹڈ فلم سنگ کا نیا ٹریلر شائقین میں ہورہا ہے بے حد مقبول۔ اب موسیقی اوراینی میٹڈ فلموں کے شائقین کو ملنے والا ہے دونوں کا تڑکہ ایک ساتھ اینی میٹڈ فلم سنگ میں ۔

فلم میں کوالا نامی جانور اپنے تھیٹر بزنس کو کامیاب بنانے کیلئے ایک بھیڑ کوملازمت پر رکھتا ہے جو بعد میں کوالا کا بہترین دوست بن جاتا ہے ۔فلم میں تھیٹر کیلئے گلوکاری کا آڈیشن بھی دکھایا گیا ہے ، جسکے لئے سریلی آواز والے جانوروں کی قطاریں لگ جاتی ہیں۔

موسیقی کے میدان میں مزید کیا تہلکہ مچنے والا یہ تو اکیس دسمبر کو ہی معلوم گا ۔

Read Comments