شائع 08 جولائ 2016 03:27pm

اچھی تصویر کیلئے چہرے کا بایاں حصہ کیمرے کے سامنے رکھیں

اگر آپ اپنی تصاویر کثرت سے بناتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ہمیشہ آپ کا خوبصورت رخ ہی دنیا کے سامنے آئے تو ماہرین نفسیات کا مشورہ ہے کہ چہرے کی بائیں طرف کو کیمرے کے سامنے رکھیں۔

چودھویں صدی کی پینٹنگز کا تجزیہ کرتے ہوئے سائندانوں پر انکشاف ہوا کہ ان سب میں چہرے کے بائیں حصے کو زیادہ واضح کیا گیا تھا۔ جس سے نتیجہ اخذ کیا گیا کہ انسان کے چہرے کا بایاں حصہ زیادہ پرکشش ہوتا ہے۔

 سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ دماغ کا دایاں حصہ جذبات اور تخیلات کو کنٹرول کرتا ہے اور یہی حصہ جسم کی بائیں طرف کو بھی کنٹرول کرتا ہے لہٰذا آپ کے چہرے کی بائیں طرف زندگی سے بھرپور ہوتی ہے اور جذبات کا اظہار بھی بہتر طور پر کرتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ شاید یہی وجہ ہے کہ ہم میں سے اکثر قدرتی طور پر تصویر بنواتے وقت چہرے کی بائیں طرف کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں اور اکثر اسی طرف کو کیمرے کے سامنے رکھتے ہیں۔

دوسری جانب ہالی ووڈ کی متعدد حسیناﺅں کا انداز اس تحقیق کے بالکل برعکس نظر آ تا ہے کیونکہ وہ اکثر اپنے چہرے کی دائیں طرف کو کیمرے کے سامنے پیش کرتی ہیں۔

بشکریہ ڈیلی میل

Read Comments