سنی لیون بھی گلوکاری کے میدان میں
بولی وڈ کی کینیڈین نژاد بے باک اداکارہ سنی لیون نے اداکاری کے بعد اب گلوکاری کے میدان میں قدم رکھنے کی ٹھان لی۔
سنی لیون نے ٹوئٹرپراپنی تصویریں پوسٹ کی ہیں جن میں وہ کسی اسٹوڈیومیں گانے کی مشق کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔
اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ ایک ماہ سے گانا گانے کی ریہرسل کررہی ہیں اورگانے کے بول کی صحیح ادائیگی کیلئے بڑی محنت کررہی ہیں۔
سنی لیون نے ٹویٹ میں کہا کہ لیکن فی الحال وہ فلم نگری میں گانا نہیں گائیں گی۔ بلکہ ایک ایونٹ میں لائیو پرفارمنس دینے کی پریکٹس کر رہی ہیں۔
بشکریہ ہندوستان ٹائمز
Read Comments