حکمران مغل اعظم جیسی زندگی گزارر رہے ہیں ،عمران خان

شائع 08 جولائ 2016 04:56pm

سیالکوٹ :چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ عوام پرٹیکسوں کی بارش ہے اور حکمران مغل اعظم جیسی زندگی گزاررہے ہیں۔عمران خان حکومت پر تنقید کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔

سیالکوٹ میں جلسے سے قبل پسرور میں لوگوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے کہاتھا کہ وہ پسرور کو پیرس بنادیں گے، مجھے پیرس کہیں نظر نہیں آرہا۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ایک چھوٹا سے طبقہ ملک کو لوٹ رہا ہے اور بیرون ملک سے قرضہ لیکر عوام پرٹیکس لگا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ قرضوں پر گزارا کرنے والا ملک ترقی نہیں کرسکتا،جب تک پاکستان بھیگ مانگتا رہیگا کشمیر بھی آزاد نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ غریب عوام پر ٹیکسوں کی بارش ہورہی ہے اور حکمران مغل اعظم جیسی زندگی گزار رہے ہیں، نوازلیگ کی حکومت نے کسانوں کا معاشی قتل عام کیا۔

Read Comments