شہباز شریف کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال ساہیوال کادورہ

شائع 08 جولائ 2016 04:58pm

ساہیوال :وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال ساہیوال کا اچانک دورہ کرکے جھولے کے حادثہ میں زخمی ہونے والے بچوں کی عیادت کی۔ شہباز شریف نے پارک میں ناقص انتظامات پر ڈی سی او کو معطل کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب بغیر پروٹوکول وین میں سفر کر کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال ساہیوال جا پہنچے۔وزیراعلٰی نے ایک روز قبل جھولے کے حادثے میں زخمی ہونے والے بچوں کی عیادت کی۔شہباز شریف نے اسپتال میں صفائی کے ناقص انتظام اور وارڈز میں ایئرکنڈیشنڈ خراب ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایم ایس کو سرزنش کی۔

وزیراعلٰی نے عید کے دوسرے روز پارک میں بچوں کا جھولا گرنے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ڈی سی او کو معطل کردیا۔

Read Comments