وزیر اعظم کی جانب سے عبد الستار ایدھی کو نشان امتیاز دینے کا اعلان

شائع 09 جولائ 2016 05:14am

اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف نے عبدالستار ایدھی کے انتقال پر ایک روزہ قومی سوگ اور انہیں ایک اور نشان امتیاز دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم نواشریف نے عبدالستار ایدھی کے انتقال پر انتہائی گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ایک روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا، صرف یہی نہیں وزیراعظم نے عبدالستار ایدھی کےلئے ایک اور نشان امتیاز کا  بھی اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ عبدالستار ایدھی پاکستان کا سرمایہ تھے، انہوں نے ہزاروں کو انسانوں کی زندگیاں بچائیں، وزیراعظم کا کہنا تھاکہ اگر صحت اجازت دیتی تو وہ جنازے میں ضرور شرکت کرتے تاہم اب ان کی جگہ شہبازشریف نماز جنازہ میں شرکت کریں گے۔

 اس کے ساتھ ساتھ صدرمملکت ممنون حسین نے بھی عبدالستارایدھی کےانتقال پر اظہارافسوس کیا اورکہا کہ عبدالستار ایدھی کی خدمات ہمیشہ یادرکھی جائیں گی۔

Read Comments