Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:تاجر تنظیموں نےعبدالستارایدھی کے انتقال پر یوم سوگ کا اعلان کردیا، آج کراچی کے تمام کاروباری مراکز بند رہیں گے۔
آل کراچی تاجر اتحاد کے رہنما عتیق میر نے کہا کہ آج کراچی میں تمام کاروباری مراکز مکمل بند رہیں گےاورتاجربرادری عبدالستارایدھی کی نماز جنازہ میں شرکت کرےگی۔
صدرالیکٹرانک مارکیٹ محمد رضوان نےبھی کراچی الیکٹرانک مارکیٹ آج بندرکھنے کااعلان کیا ہے، ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرؤف عالم نے بھی عبدالستار ایدھی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ عبدالستارایدھی کا انتقال قومی سانحہ ہے۔
عبدالستارایدھی نے انسانیت کی خدمت کی لازوال مثال رقم کی، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک عظیم شخصیت سے محروم ہوگیا ہے۔