Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:عبدالستار ایدھی کی خدمت کی عظیم روایت کو جاری رکھنے کا شاندار مظاہرہ ان کے بیٹے نے کیا ہے، فیصل ایدھی نے ایدھی ایمبولینسز کے اہلکاروں کو نماز جنازہ میں شرکت سے روک دیا ہے اور عملے پر واضح کیا ہے کہ تمام عملہ اپنے کام میں لگا رہے۔
ایمبولینس سروس ایک منٹ کےلئے بھی نہیں رکے گی، جو جہاں ہے وہیں رہے، نماز جنازہ یا تدفین میں آنے کی زحمت نہ کرے، فیصل ایدھی نے واضح کیا ہے کہ فلاحی سرگرمیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔
صرف یہی نہیں عظیم سماجی کارکن کی میت کو بھی ایدھی سردخانے میں عام میتوں کے ساتھ رکھا گیا اور غسل بھی اسی جگہ دیا گیا جہاں عام لاشوں کو غسل دیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ پہلے عبدالستار ایدھی لاشوں کو غسل دیتے تھے، ان کی اپنی میت کو غسل ان کے بیٹے فیصل ایدھی نے دیا۔