شائع 09 جولائ 2016 07:50am

عبدالستار ایدھی کو امن کا نوبل انعام ملنا چاہئے تھا،شبانہ اعظمی

ممبئی:بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی کا کہنا ہے کہ  عبدالستار ایدھی کو امن کا نوبل انعام ملنا چاہئے تھا۔

بھارتی فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ شبانہ اعظمی نے پاکستان کی عظیم شخصیت عبدالستار ایدھی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'ان  کی عظمت ان کے کام میں شفافیت تھی' ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایدھی صاحب نے رنگ و نسل کے فرق کو ختم کیا،وہ ایک عظیم انسان تھے۔

Read Comments