پشاور میں زلزلے سے10افراد زخمی، ایمرجنسی نافذ

شائع 25 دسمبر 2015 08:39pm

پشاور: پشاور میں زلزلے سے10افراد زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیاگیا۔

ذرائع کے مطابق پشاور میں زلزلے سے 10افراد زخمی ہوگئے ہیں،جس کے بعد تین سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ،ریسکیو1122ہائی الرٹ کرد ی گئی ہے ۔

زلزلہ پیما مرکزکے مطابق زلزلے کی شدت6.9ریکارڈ کی گئی،زلزلے کا مرکز پاکستان افغانستان کا سرحدی علاقہ تھا،جبکہ زلزلے کی گہرائی197کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

Read Comments