Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لندن : نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کا کہنا ہے پوری دنیا میں ایدھی صاحب نوبل کے سب سے زیادہ حقدار ہیں۔ اپنے بیان میں امن کا نوبل انعام حاصل کرنے والی پاکستان کی پہلی انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے بھی تعزیت ایدھی صاحب کے انتقال پر تعزیت کی اور کہا کہ نوبل انعام کے سب سے بڑے حقدار ایدھی ہیں انہیں نوبل انعام کیلئے نامزد کرچکی ہوں۔
انسانیت کا جذبہ رکھنے والے عبدالستار ایدھی کے انتقال پر اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی بھی اشکبار ہیں جن کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عظیم ترین انسان دوست کے انتقال پر قوم غم زدہ ہے۔ عبدالستار ایدھی نے عمر بھر انسانیت کی خدمت کی اور سادہ زندگی گزاری ان کی زندگی قابل تقلید ہے۔
امریکا میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے ایدھی صاحب کیلئے بعد از مرگ نوبل انعام کی کوشش کریں گیا۔آصف علی زرداری کی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں اظہار افسوس کیا اور کہا عبدالستار ایدھی عظیم انسان کی حیثیت سے یاد رکھے جائیں گے۔